مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی انٹیلی جنس کے مطابق، دنیا کے جدید ترین اور مہنگے میزائل شکن دفاعی نظام سے استفادہ کرنے اور امریکہ کی ہمہ جہت حمایت کے باوجود، غاصب صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور ڈرون یونٹوں کے تباہ کن اور موثر حملوں کے بعد اپنے ریڈار اور دفاعی صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ کھو دیا ہے اب اس ظالم کو جنگی سازوسامان کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم خبردار کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی مدد کے لیے کسی بھی ملک کی طرف سے سمندری یا ہوائی راستے سے کوئی فوجی سازوسامان یا ریڈار سسٹم بھیجنا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت میں شرکت تصور کیا جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لیے ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ