21 جون، 2025، 11:42 PM

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس ایسے نازک وقت میں ہو رہا ہے جب مسلم امہ کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر خطوں میں بدستور تنازعات اور مظالم جاری ہیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت، اسلاموفوبیا اور امتیازی رویے میں اضافہ ہورہا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے ایران پر جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ، پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کے دفاع میں اجلاس بلانےکی حمایت کی۔

News ID 1933745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha