21 جون، 2025، 11:36 PM

مغربی ایران میں 12 صیہونی جارحانہ اور جاسوسی ڈرونز تباہ

مغربی ایران میں 12 صیہونی جارحانہ اور جاسوسی ڈرونز تباہ

فضائی دفاعی فورسز کے ترجمان کے مطابق، ایک کامیاب آپریشن میں صیہونی رژیم کے 12 جارحانہ اور جاسوسی ڈرونز کو مغربی علاقے میں مار گرایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک کامیاب آپریشن میں صیہونی رژیم کے 12 جارحانہ اور جاسوسی ڈرونز کو مغربی علاقے میں مار گرایا گیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران 8 ڈرونز کے ملبے بازیاب کر کے مرکزی فضائی دفاعی کمانڈ کو حوالے کر دیے گئے ہیں۔

یہ کارروائی صیہونی رژیم کی بار بار فضائی سرحدوں کی خلاف ورزیوں اور ملک کے حساس مراکز پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس نے مغربی علاقے میں دفاعی نظام کی اعلیٰ آمادگی کو ظاہر کیا ہے۔

اگرچہ کچھ فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچا ہے، لیکن فوری مرمت اور متبادل اقدامات کے باعث ایرانی دفاعی فورسز نے اپنی طاقت برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے خطرات کا مقابلہ جاری رکھا ہے۔

News ID 1933744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha