21 جون، 2025، 10:55 PM

حجت الاسلام قمی کا شہید ابوعلی خلیل کی شہادت پر خراج عقیدت

حجت الاسلام قمی کا شہید ابوعلی خلیل کی شہادت پر خراج عقیدت

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارۂ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے ایک پیغام میں سید حسن نصراللہ کے محافظ اور قریبی ساتھی شہید ابوعلی خلیل کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام قمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ویراستی" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ "بدا بحالِ فراق ما و خوشا بحالِ وصال شما۔" (ہمارے لیے جدائی افسوسناک اور آپ کے لیے ملاقات مبارک ہو)

انہوں نے لکھا کہ شہید ابوعلی خلیل حقیقتاً "الرفیق ثم الطریق" (پہلے رفیق، پھر راستہ) کا مصداق تھے۔ ان کی شہادت نے سب کے دلوں کو غمگین کر دیا۔

حجت الاسلام قمی مزید لکھا کہ شہید ابوعلی ہمارا سلام شہداء تک، خاص طور پر اپنے عزیز دوست سید مقاومت (سید حسن نصراللہ) تک پہنچائیں۔

شہید ابوعلی خلیل سید مقاومت کے قریبی اور وفادار ساتھی تھے جو آخرکار اپنے مقصود و محبوب سے جا ملے۔

حجت الاسلام قمی کا شہید ابوعلی خلیل کی شہادت پر خراج عقیدت

News ID 1933742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha