17 جون، 2025، 12:35 AM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

صہیونیوں کے حملے میں شامل ممالک کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

صہیونیوں کے حملے میں شامل ممالک کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

شمال مغربی ایران کے صوبوں میں اسرائیلی جاسوس ڈرونز کی موجودگی، آذربائیجان کا اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعاون اور وہاں کی حکومت کی بار بار کی خیانت پر شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ(سورہ انفال، آیت 58)۔ ترجمہ: اگر آپؐ کو کسی قوم سے خیانت کا خوف ہوتو ان کا عہد اسی طرح مسترد کردیں جیسے انہوں نے کیا ہے، بیشک اللہ خیانتکاروں کو دوست نہیں رکھتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس عسکری، ایٹمی اور سیاسی مراکز پر صہیونی حکومت کے غیرقانونی اور غیرانسانی حملوں کے آغاز سے ہی بعض ہمسایہ ممالک اور عالمی طاقتوں کی اس غاصب حکومت سے علانیہ اور خفیہ تعاون کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔ مثال کے طور پر دفاعی آپریشن ’’وعدہ صادق 3‘‘ کے دوران اردن، فرانس، برطانیہ اور امریکہ جیسے علاقائی و عالمی طاقتوں نے اپنے جنگی طیارے، دفاعی نظام، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور دیگر وسائل اسرائیلی دفاعی نظام کے سپرد کیے تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کارروائی میں خلل ڈالا جا سکے۔

اس کے علاوہ شمال مغربی ایران کے صوبوں میں اسرائیلی جاسوس ڈرونز کی موجودگی، آذربائیجان کا اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعاون اور وہاں کی حکومت کی بار بار کی خیانت پر شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح بحرین اور متحدہ عرب امارات میں موساد اور آمان سے وابستہ عناصر کی مشکوک سرگرمیاں ایران کے انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی میں ہیں اور یہ طے شدہ بات ہے کہ وہ خلیج فارس کے جنوبی حصے کو ایران کے خلاف جاسوسی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مزید برآں، مغربی سرحدوں سے موساد سے وابستہ بعض عناصر کا داخل ہونا بھی علیحدگی پسند گروہوں کی طرف سے ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کارروائیوں کا واضح ثبوت ہے۔

مذکورہ حقائق  کو مد نظر رکھتے ہوئے  ملک کا میڈیا اور صحافتی برادری  اسلامی جمہوری ایران کی بہادر مسلح افواج سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک، رہبر معظم اور ایرانی قوم کی حمایت کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے تمام شراکت داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے جو ایرانی  معصوم عوام، خواتین اور بچوں کے قتل عام میں برابر کےشریک ہیں۔ 

صہیونی حکومت کی جانب سے فوجی اور غیر فوجی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملے جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں، کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران خبردار کرتا ہے کہ اپنے "جائز دفاع" کے تحت وہ مغربی ایشیا میں اسرائیل کے تمام فوجی شراکت دار ممالک کو نشانہ بنائے  گا۔

اسی لیے، کسی بھی ملک کی جانب سے اسرائیل سے تعاون کے حوالے سے معلوماتی یا میڈیا پر مبنی تصدیق کو ایرانی قوم کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یہ  پُرعزم بیان ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور ایرانی قوم کے پختہ عزم پر مبنی ہے، جو حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے مکمل فتنہ ختم کرنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس راہ میں خطاکار ممالک کے رویوں میں اصلاح ایرانی عوام کی نظر سے اوجھل نہیں رہے گی، اور یہی رویہ خطے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بحالی کا سبب بنے گا۔

News ID 1933591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha