مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی سینیٹر برنی سنڈرز نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینالمللی فوجداری عدالت نے بھی نتانیاہو کو سنگین جنگی جرم میں ملوث قرار دیا ہے۔
سنڈرز نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کو امریکی سفارتکاری کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب واشنگٹن خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی راستوں سے تنازعات حل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی اس جارحانہ حکمتِ عملی نے نہ صرف خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کیا بلکہ امریکہ کو بھی ایک مشکل سفارتی صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ