14 جون، 2025، 4:44 PM

ایرانی میزائل حملوں میں 7 صہیونی فوجی زخمی

ایرانی میزائل حملوں میں 7 صہیونی فوجی زخمی

صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ جمعے کی شب ایرانی میزائل حملوں میں اس کے 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی رات مقبوضہ علاقوں پر ایرانی حملوں میں 7 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی سرکاری میڈیا نے مقبوضہ علاقوں پر ایرانی میزائل حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد چار  ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے حملوں میں کم از کم 200 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی اور علاقائی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد صیہونی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ تل ابیب اصل اعداد و شمار کو چھپا رہا ہے۔

News ID 1933499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha