14 جون، 2025، 4:41 PM

سابق روسی سفیر کی مہر نیوز کے لئے خصوصی تحریر:

اسرائیل نے جنگ میں پہل کی، ایران کو جوابی کارروائیوں کا حق حاصل ہے

اسرائیل نے جنگ میں پہل کی، ایران کو جوابی کارروائیوں کا حق حاصل ہے

ایران میں روس کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع میں اسرائیل نے پہل کی جب کہ ایران کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں روس کے سابق سفیر الیگزینڈر ماریازوف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع میں اسرائیل نے پہل کی جب کہ ایران کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا بلاجواز حملہ جارحیت کی ایک واضح مثال ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سابق روسی سفیر نے مزید کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب تہران واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا تھا اور ایران ایک ایسا معاہدہ قبول کرنے پر آمادہ تھا جو اس کے یورینیم افزودگی کے حق کو برقرار رکھتا اور جوہری پروگرام کے پُرامن ہونے کی ضمانت دیتا۔

انہوں نے امریکہ کے رویے کو بھی منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسرائیلی منصوبوں سے واقف تھا، لیکن نہ صرف یہ کہ اس نے ان کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی، بلکہ تل ابیب کو ہری جھنڈی دکھائی تاکہ ایران پر مزید دباؤ ڈال کر اس کے جوہری پروگرام کو محدود کیا جا سکے۔

ماریازوف نے خبردار کیا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق مکمل طور پر حاصل ہے تاکہ اسرائیل میں موجود شدت پسند عناصر کو روکا جا سکے۔ تاہم اگر اس تنازع کو  سنبھالا گیا تو یہ پورے خطے کو ایک خطرناک بحران کی طرف لے جا سکتا ہے، جس کے نتائج ناقابل پیشگوئی ہوں گے۔

آخر میں، ماریازوف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سیاسی و سفارتی حل تلاش کرے تاکہ تنازع کو پُرامن طریقے سے ختم کیا جا سکے۔

News ID 1933497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha