14 جون، 2025، 3:42 PM

ایران کا جوہری پروگرام بدستور محفوظ و برقرار ہے، نیویارک ٹائمز کا اعتراف

ایران کا جوہری پروگرام بدستور محفوظ و برقرار ہے، نیویارک ٹائمز کا اعتراف

نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام، صہیونی رژیم کے حملوں کے باوجود، بدستور محفوظ اور بغیر کسی سنجیدہ نقصان کے برقرار ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نطنز کے جوہری مراکز پر حملے اور ایرانی جوہری ماہرین کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود تہران کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہوا۔

ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ان حملوں کے بعد کہا کہ نطنز، فوردو اور اصفہان کے جوہری مراکز پر حملے کیے گئے، جن میں نطنز میں صرف سطحی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا، کیونکہ زیادہ تر اہم تنصیبات زیر زمین واقع ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نطنز میں ایک معمولی مقدار میں داخلی اخراج ہوا، لیکن وہ بیرونی ماحول تک نہیں پہنچا۔

ایران کے نائب صدر اور ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی تصدیق کی کہ نطنز میں واقع شہید احمدی روشن جوہری مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے منظم اور بار بار کیے گئے، اور حملہ آوروں کا مقصد منصوبہ بندی کے تحت زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا، تاہم خدا کے فضل سے نقصان صرف سطح زمین پر ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News ID 1933496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha