13 جون، 2025، 7:26 AM

ایران کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں؛ نطنز پر دوبارہ حملہ ہونے کی تصدیق

ایران کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں؛ نطنز پر دوبارہ حملہ ہونے کی تصدیق

چند لمحے قبل ملک کے بعض علاقوں میں زوردار دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر بھی ملک کے مختلف علاقوں سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، تاہم ان کی صحت یا عدم صحت کی ابھی تک سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

تبریز میں دوبارہ دھماکے

تبریز: چند لمحے قبل تبریز میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں دھماکوں کا دوسرا سلسلہ بھی سنا گیا۔

چذابه بارڈر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

چند لمحے قبل بعض زائرین نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے چذابه بارڈر کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

"مہر نیوز" کے مطابق، صوبہ خوزستان میں واقع چذابه بارڈر سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکوں کے بعد وہاں دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں۔

تبریز پر صیہونی حملوں میں 2 شہید اور 6 زخمی

صیہونی حکومت کے تبریز پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

News ID 1933408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha