13 جون، 2025، 6:53 AM

صہیونی حکومت نے اپنے تلخ انجام کا سامان خود فراہم کیا، رہبر معظم

صہیونی حکومت نے اپنے تلخ انجام کا سامان خود فراہم کیا، رہبر معظم

رہبر معظم نے صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل نے بزدلانہ کاروائی کرکے اپنے تلخ انجام کا سامان خود فراہم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر فضائی حملوں کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایرانی قوم کے نام پیغام میں صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

 اے عظیم ایرانی قوم!

آج علی الصبح صہیونی حکومت نے اپنے خبیث اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن کے خلاف سنگین جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے بھی زیادہ عیاں کردیا۔ یہ غاصب اور خبیث حکومت ایک سخت سزا کی منتظر رہے۔ 

ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے آہنی ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ دشمن کے ان حملوں میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں تاہم ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔

 صہیونی حکومت نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تاریخی و تلخ انجام کو یقینی بنا لیا ہے اور وہ ان شاء اللہ اس سزا کو ضرور چکھے گی۔

سید علی خامنہ ای

News ID 1933405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • ضامن رضوی PK 10:25 - 2025/06/13
      2 0
      ایران میں چھپے ہوئے غدار منافقین کو عبرت ناک سزا ہونا چاہیئے جیسا امام خمینی رح کے دور میں ہوا کرتا تھا
    • ضامن رضوی PK 10:25 - 2025/06/13
      0 0
      ایران میں چھپے ہوئے غدار منافقین کو عبرت ناک سزا ہونا چاہیئے جیسا امام خمینی رح کے دور میں ہوا کرتا تھا