مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران پر حالیہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی قوم کو اطمینان دلایا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا تشویش کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں اور امریکہ کی براہِ راست حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن مسلح افواج کی شدید اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کا انتظار کریں۔
جنرل شکارچی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور ان اقدامات کا سخت ترین جواب ضرور دیں گی
انہوں نے صہیونی حملوں میں شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شہدا کی درست تعداد فی الحال نہیں بتائی جا سکتی، لیکن بعض فوجی افسران اور کمانڈروں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے۔
ترجمان نے دشمن میڈیا اور بیرونی چینلز پر بھی شدید تنقید کی، جو عوام میں نفسیاتی بے چینی اور افواہیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ صرف ملکی ذرائع ابلاغ پر اعتماد کریں اور دشمن کی پروپیگنڈا مشینری سے متاثر نہ ہوں۔
آپ کا تبصرہ