مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے اب مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی مداخلتوں میں اضافہ کردیا ہے اور یمن کے رہائشی علاقوں پر براہ راست بمباری کی ہے۔
اسی مناسبت سے الحدث نے رپورٹ کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے حالیہ چند گھنٹوں میں شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کو تین بار نشانہ بنایا۔
ان حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ