31 دسمبر، 2024، 2:46 PM

شام پر امریکی قبضے میں توسیع؛ جولانی کو سانپ سونگھ گیا!

شام پر امریکی قبضے میں توسیع؛ جولانی کو سانپ سونگھ گیا!

شامی ذرائع نے ملک کے اہم حصوں پر قبضہ کرکے فوجی اڈے قائم کرنے کے امریکی اقدامات سے پردہ اٹھایا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اسپیشل فورسز گذشتہ روز عراق کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے شام کے شہر رقہ میں داخل ہوئیں۔

بدنامہ زمانہ امریکی ڈیلٹا فورس کی شام میں دراندازی کا مقصد اس ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرکے دہشت گردی کے لئے اڈے قائم کرنا ہے۔

شامی ذرائع نے بتایا: امریکی عناصر نے رقہ میں اڈے قائم کرنے کے لئے سرگرمیاں تیز کردی ہیں، یہ علاقے پہلے شامی فورسز کے کنٹرول میں تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ڈیلٹا عناصر میں مزید بیرونی قوتیں شامل ہونے جا رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا: امریکی اپنی فوجیں شام کے مختلف صوبوں میں بہت تیز رفتاری سے منتقل کر رہے ہیں جس کا مقصد نئے اڈے بنانا اور اس ملک پر جاری قبضے کو بڑھانا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ جولانی اور ان کے ماتحت عناصر نے ابھی تک امریکہ کی قابضانہ نقل و حرکت پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، جسے سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ دمشق پر تحریر الشام کے قبضے کا پروجیکٹ در اصل صیہونی امریکی پلان کا نتیجہ ہے جو ہمیشہ کی طرح شام کے تکفیری مہروں اور خلیفہ اردگان کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ 
 

News ID 1929215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha