مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے مزید دستے اور اسلحہ وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔
شامی ذرائع نے کہا کہ جمعرات کو 20 گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلہ عراق کے عین الاسد بیس سے حسکہ میں داخل ہوا۔ اس قافلے کو فضائی مدد بھی حاصل تھی اور اس میں خصوصی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے عراق کے صوبہ انبار میں واقع عین الاسد بیس اور جنوبی اربیل میں حریر بیس سے بڑی تعداد میں جنگی دستے حسکہ منتقل کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ