8 جنوری، 2020، 11:13 AM

ایران کے " شہید سلیمانی آپریشن " میں 80 امریکی فوجی ہلاک

ایران  کے " شہید سلیمانی آپریشن "  میں 80 امریکی فوجی ہلاک

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کے عین الاسد ایئر بیس پر کئے گئے " شہید سلیمانی " نامی فوجی آپریشن میں 80 امریکی فوجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کے عین الاسد ایئر بیس پر کئے گئے " شہید سلیمانی " نامی  فوجی آپریشن میں 80 امریکی فوجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پردرجنوں میزائل داغے گئے جن کے نتیجے میں کم سے کم 80 امریکی فوجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان فوجی اڈوں پر بڑی مقدار میں امریکہ کے جنگی وسائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق میں امریکہ کا عین الاسد ايئر بیس بڑا اہم ہے یہاں 4000 امریکی فوجی موجود ہیں۔ ایران کے حملے میں کئی امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے پھر شرارت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کا جوابی اور دفاعی حملہ بڑا اہم اور مؤثر ہے ۔ ایران نے جوابی حملے میں شہید سلیمانی کی شہادت کا وقت انتخاب کیا ۔ 1بجکر 20 منٹ پر جمعہ کی صبح میجر جنرل سلیمانی امریکی حملے میں شہید ہوئے اور آج صبح شہید میجر جنرل سلیمانی کی تدفین سے قبل ایران نے عین الاسد پر جوابی حملہ کرکے 80 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرکے امریکیوں سے سخت انتقام لیا ہے اور امریکہ کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1896849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha