28 دسمبر، 2024، 7:27 PM

فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صیہونی "نواتیم" بیس کو نشانہ بنایا، یحیی سریع

فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صیہونی "نواتیم" بیس کو نشانہ بنایا، یحیی سریع

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صہیونی اڈے "نواتیم" کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع" نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے خلاف  نئے میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صہیونی اڈے "نواتیم" کو نشانہ بنایا ہے۔ 

یحیی سریع نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے صیہونی دشمن کے فوجی اہداف کے خلاف میزائل آپریشن کامیاب رہا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ہم نہایت فخر کے ساتھ، صنعا اور ملک کے دیگر صوبوں  میں فلسطینی قوم کے حق جاری پرجوش عوامی مظاہروں کی حمایت  کرتے ہیں۔

 یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: ہم یمنی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کی جارحیت کے خاتمے تک دشمن کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

News ID 1929142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha