28 دسمبر، 2024، 12:10 PM

ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ

ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ

"9دی" کے موقع پر ایرانی مسلح افواج نے ایک بیان میں ملک کے خلاف ہر قسم کی جارحیت اور سازشوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "9دی" کے مناسبت سے ایرانی مسلح افواج نے ملک کے خلاف دشمن کی ہر قسم کی جارحیت اور سازشوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ مقاومت کی قربانیوں کو نہیں بھولتی ہے۔ "9 دِی" ایک عظیم تحریک کی تجلی ہے جس نے تاریخ میں اپنا نقش چھوڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام اور ولایت فقیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی اور ناقابل تفریق ستون ہیں۔ ان دونوں ستونوں پر انحصار کرتے ہوئے اسلامی نظام نے بہت سے اہداف حاصل کیے ہیں اور مشکلات کو عبور کیا ہے۔ امریکہ اور بچوں کے قاتل صیہونی حکومت نے اسلامی انقلاب اور اس کے نظریات کو روکنے کی ہر کوشش کی لیکن خدا کی رضا اور ایرانی عوام کی حکمت کے باعث ان کے منصوبے ناکام ہوگئے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ خطے کے حالیہ واقعات عالمی استکبار کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں جس کی قیادت شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ امریکی اور صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکہ کی قیادت میں سامرانی نظام اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں وسائل کی لوٹ مار اور مسلمانوں پر ظلم وستم کرنا شامل ہے۔ عالمی استکبار اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کو اپنے عزائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اپنے تمام وسائل اور مکمل تیاری کے ساتھ اپنے تمام تجربات اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی اور کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

News ID 1929134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha