14 اپریل، 2024، 5:19 PM

جوابی کاروائی میں کسی اقتصادی یا شہری مقام کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی وزیر خارجہ

جوابی کاروائی میں کسی اقتصادی یا شہری مقام کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کے کسی اقتصادی یا شہری مقام کو نشانہ نہیں بنایا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے تہران میں مقیم بیرونی ممالک کے سفیروں اور سربراہان کے اجتماع میں ایران کی گذشتہ رات کی جوابی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج نے  ڈرونز اور میزائلوں کو اپنے اہداف پر درست طریقے سے مرتکز کرتے ہوئے سب سے پہلے اس فوجی ائیر بیس کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی حکومت کے F-35 طیارے ہیں اور یہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر آپریشن میں استعمال ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور مقام کو نشانہ بنایا گیا جو در حقیقت صیہونی حکومت کا انٹیلی جنس مرکز تھا جہاں سے گزشتہ چھے مہینوں کی تمام فوجی کارروائیوں کی مانیٹرنگ ہوئی تھی، جس میں دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حالیہ حملے کی انٹیلی جنس معلومات بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کو سزا دینے اور محدود پیمانے پر جائز دفاع کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اپنے ردعمل میں کوئی شہری اہداف کا تعین نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے کسی اقتصادی یا آبادی والے مقام کو نشانہ نہیں بنایا اور یہاں تک کہ ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی ائیربیس پر حملے میں بھی ضروری احتیاط برتی گئی۔ 

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امریکی لوگوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے خواہاں نہیں ہیں اور ہم نے کشیدگی کا خیر مقدم نہیں کیا ہے۔ لیکن ہم نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ تل ابیب کے دفاع کے لئے دیگر ممالک کی سرزمین استعمال کرتا ہے تو اس ملک میں امریکی اڈوں کو لازمی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم خطے کے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا پیغام وصول کیا۔ ہم خطے میں اپنے برادر ملکوں کی سکیورٹی کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں اور پڑوسیوں کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے آپریشن سے تقریباً 72 گھنٹے قبل ہمسایہ اور خطے کے ممالک کو آگاہ کیا کہ ایران کا ردعمل درست اور جائز دفاع کی صورت میں یقینی ہے۔

News ID 1923324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha