مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ الجولانی سے وابستہ عناصر کو شہریوں کی گرفتاری، غارت گری اور کھلے عام پھانسیوں کی ویڈیوز کی ممنوعیت کا خفیہ حکم صادر ہوا ہے۔
الجولانی عناصر کی جانب سے شام میں کی جانے والی گرفتاریوں اور ہلاکتوں سے متعلق ویڈیوز کی اشاعت نے شام سمیت دیگر ممالک کی رائے عامہ کو بھی اشتعال دلایا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں کھلے عام پھانسیوں کے علاوہ مقدس مقامات کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولانی عناصر کے 95 فیصد جرائم کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ