28 دسمبر، 2024، 3:19 PM

شام کے صوبہ حمص میں قتل و غارت گری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، میڈیا ذرائع کا انکشاف

شام کے صوبہ حمص میں قتل و غارت گری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، میڈیا ذرائع کا انکشاف

بشار الاسد حکومت کے خاتمے اور شام پر دہشت گردوں کے کنٹرول کے بعد پورے ملک خاص طور پر صوبہ حمص میں قتل و غارت اور جرائم کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حمص کے علاقے السبیل سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک وکیل سمیت 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو نامعلوم عناصر نے گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مرکزی صوبے حمص میں لوگوں کے اغوا اور قتل کی وارداتیں گزشتہ دنوں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پچھلے گھنٹوں کے دوران تحریر الشام کے دہشت گردوں نے حمص کی طرف پیش قدمی کی ہے۔
 اب تک حمص اور اس کے اطراف میں درجنوں شامی نوجوانوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ قابض دہشت گردوں کی حکومت اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کرنے لگی ہے۔

News ID 1929138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha