مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی یونائیٹڈ کمیونسٹ پارٹی کے رکن بشار منیر نے ملک سے صیہونی، امریکی اور ترک قابضوں کی بے دخلی کا مطالبہ کہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شامی عوام صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہوں اور امریکہ، اسرائیل اور ترکی کے حملہ آوروں کو ملک سے نکال باہر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ کمیونسٹ پارٹی شام میں مذہبی یا قبائلی فتنہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔ جن لوگوں نے شامی معاشرے کے کسی بھی طبقے کو قتل کیا ہے اور ان کی توہین کی ہے ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔
بشار منیر نے مزید کہا کہ شام کے استحکام کا واحد راستہ تمام سیاسی اور سماجی گروہوں کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ جامع قومی مذاکرات کا انعقاد ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ معاشرے کے دیگر طبقوں کو کنارے لگانا ظلم اور بغاوت کا سبب بنتا ہے۔
آپ کا تبصرہ