23 دسمبر، 2024، 9:30 PM

جنین، پناہ گزین کیمپ پر فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کا حملہ

جنین، پناہ گزین کیمپ پر فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کا حملہ

غرب اردن کے شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ پر فلسطینی اتھارٹی کے غنڈوں نے حملہ کرکے بے گناہ شہری کا مکان جلادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے غنڈوں کی جانب سے جنین کیمپ کے گرد مقاومتی حامیوں پر حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے جنین کیمپ میں شدید جھڑپوں کے دوران آر پی جی گولہ بارود کا استعمال بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان فورسز نے مزاحمت کار یزن حنون کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔

یاد ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر محمود عباس کی جماعت نے فلسطینیوں کے دفاع کے بجائے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بڑی مقدار میں جدید ترین اسلحہ رکھنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی نے کبھی غاصب صہیونیوں کے خلاف استعمال نہیں کیا ہے۔

News ID 1929024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha