10 دسمبر، 2024، 8:28 PM

صیہونی فوج اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے لگی

صیہونی فوج اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے لگی

لبنان میں جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج نے اس ملک کی فورسز اور متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی رجیم نے ایک بار پھر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

صیہونی فوج نے لبنانی فورسز اور اقوام متحدہ کے امن دستوں (UNIFIL) کے مشترکہ گشت پر فائر کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فورسز عیترون میں راستہ کھولنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ ان پر صیہونی قابض فوج نے گولے برسائے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک 150 سے زائد مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 قابض فوج نے لبنان کی متعدد سکیورٹی فورسز اور اس ملک کے شہریوں کو شہید کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1928713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha