مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں دہشت گرد تکفیریوں کی وسیع سرگرمیوں اور حملوں کے بعد ایران، روس اور ترکی کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ ایرانی اور ترک اعلی حکام کے ساتھ آستانہ مذاکرات کے مطابق ملاقات کریں گے اور شام کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر حملے کا قصد نہیں رکھتے ہیں بلکہ امریکہ یوکرائن کی مدد سے روس کو ہدف بنا رہا ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرائن میں غیر ملکی فوج کی تعییناتی سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔ یہ ممالک صدر پوٹن کے انتباہ کو نظرانداز کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے شام کے حالات پر علاقائی ترکی اور روس کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ