روس کا یوکرائن پر حملہ نہیں فوجی آپریشن ہے/ برطانیہ روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو کرے

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن میں حالات جیسے دکھائے جا رہے ہیں ویسے نہیں ہیں، روس نے یوکرائن پر حملہ نہیں کیا،یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن میں حالات جیسے دکھائے جا رہے ہیں ویسے نہیں ہیں، روس نے یوکرائن پر حملہ نہیں کیا،یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا ۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ  یوکرائن میں ہم نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا، یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یو این ہائی کمشنر، سیکریٹری جنرل اور دیگر نمائندے مغرب کے دباؤ میں ہیں، بین الاقوامی سفارتکار جھوٹی خبروں کو پھیلانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس وہی ہے جو نظر آتا ہے، ہمیں اپنا آپ دکھانے میں کوئی شرمندگی نہیں، برطانیہ کو روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے تو پھر کر کے دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کرائے کے فوجیوں کو یوکرائن میں روس کے خلاف لڑنے کے لئے بھیج رکھا ہے۔ امریکہ اور یورپ کے سیکڑوں کرائے کے فوجیوں کو ہلاک یا کرفتار کیا جاچگا ہے۔

News Code 1911235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =