مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی دباؤ کا پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کا پہلا مرحلہ ناگزیر طور پر "زیادہ سے زیادہ مزاحمت" کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ اس پالیسی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنا چاہتا ہے تاہم بالآخر امریکہ کو اس میں بھی "زیادہ سے زیادہ شکست" کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا تم ثبوت چاہتے ہو؟ صرف ایک مثال کے طور پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی سے پہلے اور بعد میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا موازنہ کریں۔ "زیادہ سے زیادہ دباؤ کا دوسرا مرحلہ" شروع کرنے کی کوشش کا نتیجہ صرف زیادہ سے زیادہ ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ عاقلانہ پالیسی اختیار کرنا سب کے فائدے میں ہے۔
آپ کا تبصرہ