19 نومبر، 2020، 2:49 PM

امریکہ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی کو سب سے زيادہ شکست کا سامنا

امریکہ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی کو سب سے زيادہ شکست کا سامنا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کی ٹوئیٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی کو سب سے زيادہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کی ٹوئیٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ کی زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی کو سب سے زيادہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ سعید خطیب زادہ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو کا دور اب ختم ہورہا ہے اسی وجہ سے اسے مایوسی کا سامنا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو زیادہ سے زیادہ ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی ، قرہ باغ میں امریکی مداخلت ، عراق، شام فلسطین، یمن ، لیبیا اور افغانستان میں امریکی ظلم و ستم ، جارحیت اور بربریت کی کھلی داستانیں موجود ہیں۔

News ID 1903992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha