مہر خبررساں ایجنسی نے مقاومتی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا ہے۔
مقاومت اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے شرارت آمیز اقدامات اور فلسطین اور لبنان پر جارحیت کے جواب میں مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
مقاومت نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر تباہ کن حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطے کی مقاومتی تنظیموں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ