3 نومبر، 2024، 8:46 AM

جنیوا، اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے جرائم پر دوغلی پالیسی ترک کرے، ایران

جنیوا، اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے جرائم پر دوغلی پالیسی ترک کرے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے جرائم کے بارے میں اپنی دوغلی پالیسی ترک کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا اقوام متحدہ کے دفتر اور بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی کے جرائم کے حوالے سے دوہرے اور جانبدارانہ رویے سے گریز کریں۔

بحرینی نے موریس ٹدبال بنز کے نام ایک خط میں اسرائیل کے ڈرون حملے پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کی جس کی وجہ سے لبنان میں رہنے والی ایک ایرانی شہری معصومہ کرباسی اور اس کے شوہر کی شہادت ہوئی۔

اپنے خط میں ایرانی سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ معصومہ کرباسی اور لبنان میں انسانی ہمدردی کے کاموں میں فعال دوسرے ایرانی شہری ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت پر بھی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خاموشی اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈبال بنز کو جانبدارانہ رویہ چھوڑ کر صہیونی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹڈبال بنز جسے 2021 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی بنیاد پر مقرر کیا گیا تھا، اس طرح کے معاملات کی نگرانی کرنے اور ان پر ردعمل کے پابند ہیں۔ تاہم چلی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے اس نمائندے نے لبنان میں صیہونی مظالم اور ایرانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بشمول سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے مزاحمتی رہنمائوں کی شہادت پر مسلسل خاموشی اختیار کی ہے۔

News ID 1927871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha