مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی نیوز ایجنسی سماء کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تیار کررہا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے لئے قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔
دوسری جانب سے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی مقبوضہ فلسطین کا دورہ کررہے ہیں۔ مستقبل قریب میں جنگ بندی کے حوالے سے حوصلہ افزا خبروں کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان جنوبی سرحدوں پر اپنی فوج کی تعییناتی اور استحکام کی شرط پر قائم ہے۔
صہیونی چینل 12 کے نمائندے سے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل دو ہفتوں کے بعد اپنی فوج کو واپس بلائے گا۔
تاہم صہیونی روزنامہ یسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبریں قدیمی ہیں۔ حالیہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
بعض امریکی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور جنگ کے فریقین کے درمیان جاری مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ