مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے غزہ اور لبنان کی دلدل میں بری طرح گرفتار اسرائیلی فوج کی شکست خوردہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے صہیونی جنرل آموس گیلاد نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جنگ کو ختم کر کے کسی معاہدے پر پہنچنا چاہیے کیونکہ ہماری ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے اور ہم غزہ اور لبنان کی دلدل میں غرق ہو جائیں گے۔
کچھ عرصہ قبل اس صہیونی جنرل نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جیت کے لئے لڑنے کا مطلب غزہ کی دلدل میں غرق ہونا ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے لیے کوئی عملی حل پیش نہیں کیا بلکہ وہ جب بھی مذاکرات کے لیے ٹیم بھیجتے ہیں، نئی شرائط رکھتے ہیں، اس لیے کسی معاہدے کا امکان نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ