مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکام نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایک فوجی جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں میں مارا گیا جب کہ دوسرا غزہ کی پٹی میں کام آگیا ہے۔
صیہونی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 88 صیہونی فوجی زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ