مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے معاون برائے بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقچی نے سلامتی کونسل کی سربراہ کے خط لکھ کر ایران پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایران پر حملہ کرکے قوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے اور خطے میں بدامنی کا بنیادی سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے اور اس کی کھلی مذمت کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی اقدامات پر صہیونی حکومت سے جواب طلبی کے لیے کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔
آپ کا تبصرہ