7 جنوری، 2023، 1:27 PM

ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ؛ اسرائیل کے ایران پر الزامات کے سامنے خاموش نہ رہے

ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ؛ اسرائیل کے ایران پر الزامات کے سامنے خاموش نہ رہے

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف صیہونی سفیر کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے صہیونی نمائندے  گیلاد اردان کے ایران مخالف الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عالمی رائے عامہ کو فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جاری جرائم اور بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں سے منحرف کرنا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے نئے انتہائی دائیں بازو کے وزیر اتمار بن گویر کی جانب سے القدس کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کی بے حرمتی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں عالمی برادری کی بے حسی کا شکار ہیں جن میں منظم اور ڈھٹائی سے اشتعال انگیزی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بھی شامل ہے۔

ایروانی نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے بارے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حساسیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل صہیونی حکومت کی جاری جارحیت کے بارے میں خاموشی اختیار کرتی ہے تو یہ حکومت اپنے جرائم اور جارحیت کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔

ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی حکومت کی جاری خلاف ورزیوں اور جرائم کی مذمت کرے اور اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عمل کرنے پر مجبور کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے منگل کے روز القدس کے پرانے شہر کے مقدس مقبوضہ شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولا تھا۔ 

فلسطینی قیادت نے اس دراندازی کو "بے سابقہ اشتعال انگیزی" قرار دیا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی وزارت خارجہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی قانون اور اس مقام کی تاریخی حیثیت دونوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور مزید کہا کہ اس سے "مذہبی جنگ" شروع ہو سکتی ہے۔

دری ایں اثنا متحدہ عرب امارات اور چین نے بھی اشتعال انگیزی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے عام اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور اردن نے امان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے سخت الفاظ میں احتجاجی نوٹ پیش کیا۔

News Code 1914060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha