مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور دیگر مقامات پر صہیونی فوج کے مراکز اور ہتھیاروں کے اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت اور فلسطینی عوام پر صہیونی ظلم و ستم کے جواب میں مقاومت اسلامی نے جمعرات کو حیفا میں صہیونی فوج کے صنعتی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبیک یا نصراللہ آپریشن کے تحت دوسرے واقعے میں مقبوضہ شہروں صفد اور نہاریا میں صہیونی فوج پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو ہی عینا الشعب قصبے میں حزب اللہ کے جوانوں نے انتہائی نزدیک سے غاصب صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی لڑائی میں صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع صہیونی فوج کے لاجسٹک سیل سینٹ جین پر بھی حزب اللہ نے میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے اسلحہ ڈپو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سہ پہر صہیونی قصبے المنارہ میں صہیونی فوج کی اجتماع گاہ پر مجاہدین نے حملہ کیا جبکہ کریات شمونہ اور مسکاف عام میں بھی صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ