18 اکتوبر، 2024، 9:23 PM

یحیی سنوار کی شہادت پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا اظہار تعزیت

یحیی سنوار کی شہادت پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا اظہار تعزیت

عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے  سربراہ اور سینئر کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہادر مجاہد یحییٰ سنوار کی شہادت پر تحریک حماس کے بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو میدان جنگ میں دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تحریک حماس کے اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مسجد اقصیٰ کی آزادی تک فلسطینی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔

News ID 1927510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha