مہر نیوز کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے دوران اپنے عمانی ہم منصب اور اس ملک کے کئی دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا بنیادی مقصد غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینا اور صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کیا، وہ آج بغداد کے دورے کے بعد مسقط جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ