مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی "عید غفران" منانے کی تیاری کررہے تھے تاہم حزب اللہ نے 320 میزائل فائر کرکے خوشی کے بجائے فضا میں خوف و ہراس کی فضا ایجاد کردی۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی کی ایک اہم عید کے موقع پر حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے 320 میزائل فائر کیے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں مقیم صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
روزنامہ یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عید کے دن حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے 80 سے زائد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ عید منانے کی تیاریوں میں مصروف دو ملین یہودی محفوظ پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔
ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملوں کی وجہ سے تین صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے بھگڈر مچنے کی وجہ سے مزید 12 صہیونیوں کو چوٹیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ