مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے تازہ ترین حملوں میں حیفا بندرگاہ، نتانیا اور الخضیرہ کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے آج کے حملوں کے میں دو بلیسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔
صہیونی سرحدی قصبوں سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ لبنان سے میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ نتانیا اور الخضیرہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
چینل کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ حملے ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجلیل، کریات آتا، الکرمل اور مناشہ میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی قصبے الخیام میں فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ