مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر آئندہ چند دنوں کے دوران مزید ہائپر سونک میزائل حملے کیے جائیں گے۔
انہوں نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حملہ کرکے متعدد ممالک پر وقتی طور پر قبضہ کیا لیکن قبضہ برقرار نہیں رکھ سکا۔ صہیونی حکومت کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف صف اول میں ہیں اور کبھی عقب نشینی نہیں کی۔ امریکی اور اسرائیلی بم فلسطینیوں کو نہیں ڈرا سکتے ہیں۔
الحوثی نے فلسطین، لبنان اور عراق کی مقاومت کو سراہا اور کہا کہ غزہ میں مقاومت نے وہ کارنامہ انجام دیا جو گذشتہ سو سالوں کے دوران انجام نہیں پایا تھا۔
انہوں نے غزہ اور لبنان پر جارحیت کے بعد صہیونی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ہائپر سونک میزائلوں کی بارش ہوگی جس سے فلسطینی بچوں کے سروں پر آنے والی مصیبتیں تم بھی بھی نازل ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ