6 اکتوبر، 2024، 2:02 PM

اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ اسرائیل کے خلاف متحرک ہوں، عمار حکیم

اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ اسرائیل کے خلاف متحرک ہوں، عمار حکیم

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس بلانے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ "سید عمار حکیم" نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم الصدیق" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمار حکیم نے خطے کی سیاسی صورت حال اور غزہ اور لبنان میں جاری کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور اس جنگ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے غزہ کے بے گھر افراد کو امداد فراہم کرنے اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی زور دیا اور سرکاری اور غیر سرکاری چینلز کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔

عراق کے قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے عراقی حکومت، مقدس مقامات اور سیاسی اور سماجی اداروں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اس میدان میں عراقی عوام کی موثر شرکت کے علاوہ امداد فراہم کرنے میں دینی مرجع اعلی کی پکار پر لبیک کہا۔

عمار حکیم نے غزہ اور لبنان میں جنگ کے خاتمے، بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے غاصب اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور تمام بین الاقوامی اداروں سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی۔

News ID 1927226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha