مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی سسٹم کو کروز میزائل روکنے کا بہترین نظام قرار دیا جاتا ہے تاہم گذشتہ دنوں ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران یہ نظام ایرانی قدر اور عماد میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا۔
اگرچہ اسرائیل کے حامیوں کے فائٹرز نے ایرانی سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم ایرانی بلیسٹک ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار 14 ماخ سے زیادہ تھی اس لئے ان کا دفاعی نظام مکمل ناکارہ ثابت ہوا۔ ایرانی ہائپر سونک میزائل چار منٹ کے اندر ایران سے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر ملکی ساختہ سینکڑوں میزائل داغے جس میں سے 90 فیصد نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی حملوں میں موساد کا ہیڈ کوارٹر اور تین ہوائی اڈوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔
بیان میں تاکید کی گئی تھی کہ کوئی سویلین تنصیبات اور اداروں کو حملے میں نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ