20 جون، 2025، 4:48 PM

لائیو اپڈیٹ؛

وعدہ صادق3 آپریشن کا 16واں مرحلہ شروع، صہیونی تنصیبات پر درجنوں میزائل فائر

وعدہ صادق3 آپریشن کا 16واں مرحلہ شروع، صہیونی تنصیبات پر درجنوں میزائل فائر

ایران نے وعدہ صادق3 آپریشن کے تحت اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل کی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر میزائل حملہ شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق اسرائیلی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے دفاعی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دشمن کی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں۔

ایرانی حکام متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ صہیونی حکومت کی ہر شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

News ID 1933687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 20:56 - 2025/06/20
      0 0
      زندہ باد ایران
    • مختیار علی IR 03:22 - 2025/06/21
      0 0
      ایران ذندہ آباد