مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت کونسل نے امریکی صدر کے مضحکہ خیز اور بیہودہ بیانات کے حوالے سے بیان جاری کیا جس کا متن کچھ یوں ہے:
ایران کی عظیم قوم نے اپنے عقیدے کی طویل تاریخ، مکتب عاشورہ اور اپنی تہذیب کی ناقابل تردید تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے، جرأت اور ذہانت کے ساتھ رہبر معظم انقلاب کی پیروی کرتے ہوئے اپنی مذہبی اور قومی خودمختاری کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔
امریکہ کے خیالاتی اور ہزیان گو صدر ایران کے عظیم لوگوں اور اہل تشیع کی مرجعیت کی طاقت کو پہچاننے میں ناکام رہا ہے اور اس نے ایسے بیانات دیے ہیں جن میں عقلانیت اور دور اندیشی کی کوئی علامت نہیں ہے۔
ہمارے پیارے ملک ایران پر سفاک اور جنایت کار صیہونی حکومت کے حملے کے بعد رہبر معظم انقلاب اور کمانڈر انچیف نے ایران کی عظیم، صابر اور استقامت والی قوم اور اس کی طاقتور مسلح افواج کے لیے بہت اہم اور راہ نما تقریریں کیں جو کہ ایران کی عظیم، صبور اور شجاع قوم، مزاحمتی محاذ اور عالمی آزادی پسند قوموں کے لیے امید افزا اور راہ نما تھیں اور غاصب حکومت اور اس کے حامی، جیسے امریکہ کے لیے مایوس کن تھیں۔
متکبر اور ہزیان گو امریکی صدر نے اپنے مضحکہ خیز بیانات سے یہ ظاہر کیا کہ وہ عقل و شعور سے پیدل ہےاور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مذہبی اختیارات اور سیاسی قیادت کے اعلیٰ مقام کا صحیح ادراک نہیں رکھتے، جو آج دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزادی پسند لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ اور بظاہر وہ بھول گئے ہیں کہ ماضی میں کسی مرجع دینی کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ یا دفاع مقدس کے دوران امام خمینی ایک مطالبے نے اس وقت کے مشرق و مغرب کی تمام منصوبوں، نقشوں اور فوجی ساز و سامان کو درہم برہم کر دیا تھا اور اس جنگ کی تقدیر الٹ دی تھی جس میں وہ خود کو یقینی فاتح سمجھتے تھے۔
ٹرمپ اور جعلی صیہونی حکومت کے خواب و خیال میں رہنے والے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ عظیم ایرانی قوم کا ہتھیار ڈالنا یا مسلط کردہ امن کو قبول کرنا ایک جھوٹا اور ناقابل تعبیر خواب ہے۔ جو نیتن یاہو اور ٹرمپ جیسے بیمار ذہن لوگوں کے دماغ میں آتا ہے اور یہ اس عظیم اور پرعزم ایرانی قوم کی تاریخ اور پس منظر سے بہت دور ہے جو عاشورا سے الہام لیتی ہے۔
تشخیص مصلحت کونسل، ایران کے تمام عظیم اور بہادر لوگوں کی طرح سپریم لیڈر اور کمانڈر انچیف کے حکم کی تعمیل کرتی ہے اور مسلح افواج کے بہادرانہ کارناموں اور ہمارے ملک کے عظیم اور بصیرت رکھنے والے لوگوں کی حمایت کی قدردانی کرتے ہیں۔ اور اس دوران قربانی پیش کرنے والے جان برکف شہداء خاص طور پر گرانقدر کمانڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور مسلح افواج کھل کر حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو ملک کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے خبیث اور سفاک صہیونی دشمن کو مجازات کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ