مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی کے پوتے حجت الاسلام حسن خمینی نے رہبر معظم کے نام خط میں کہا کہ آپ جہاں ضروری سمجھتے ہیں، میں وہاں حاضر ہوجاؤں گا۔ آج نماز جمعہ کے بعد ریلیوں میں عوام کے جم غفیر نے ہر حریت پسند کی آنکھوں کو خوشی کے آنسو سے بھردیا۔ آپ کا مبارک وجود دشمنوں کے لئے ڈراؤنا خواب اور عوام کے لئے مایہ سکون و آرامش ہے۔ جناب عالی جس محاذ پر جانے کا حکم دیں، پورے فخر کے ساتھ حاضر ہوجاؤں گا۔
ایرانی مسلح افواج کی طاقت کے ساتھ آج کے عوامی اجتماعات نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اس سرزمین کے عوام پر خدا کا خصوصی لطف و کرم ہے۔ اس نے امام خمینی کے کلام کی سچائی کو بھی ثابت کردیا۔
آپ کا تبصرہ