20 جون، 2025، 7:14 PM

ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنیوا اجلاس میں کہا کہ ایران پر ایک ایسے ملک کی طرف سے حملہ ہوا ہے جو پچھلے دو سال سے فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے اور ہمسایہ ممالک پر قابض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنیوا اجلاس میں کہا کہ ایران پر ایک ایسے ملک کی طرف سے حملہ ہوا ہے جو پچھلے دو سال سے فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے اور ہمسایہ ممالک پر قابض ہے۔ اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران حملہ آور ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے عوامی انفراسٹرکچر اور ہسپتالوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد ایرانی اہلکاروں اور شہریوں کو قتل کیا۔

وزیر خارجہ نے بیان کیا کہ اسرائیل نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی نگرانی میں ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسی جارحیت کا نشانہ بنا ہے جسے کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور جارحیت کی توجیہ کرنا اس میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ ایران پر اسرائیل کا بلا جواز حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 15 جون کو امریکیوں سے مذاکرات کرنی تھی تاکہ ہمارے جوہری پروگرام پر ایک بہت ہی امید افزا معاہدے تک پہنچ سکیں۔

وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔

News ID 1933694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha