20 جون، 2025، 6:53 PM

ایران اور امریکی حکام کے درمیان رابط سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، نائب وزیر خارجہ

ایران اور امریکی حکام کے درمیان رابط سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، نائب وزیر خارجہ

نائب وزیر خارجہ نے نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو بھیجے گئے پیغامات  کے حوالے سے لکھا کہ ایرانی حکام کا وائٹ ہاؤس سے کوئی رابطہ یا پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز کے سربراہ سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کو بھیجے گئے پیغامات  کے حوالے سے لکھا کہ ایرانی حکام کا وائٹ ہاؤس سے کوئی رابطہ یا پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ البتہ وائٹ ہاؤس نے ہمیں علاقائی رہنماؤں اور یورپی چینلز کے ذریعے پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  اس وقت یک طرفہ  کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ ہم پر حملہ کیا گیا ہے اور ہم اپنا  جائز دفاع کر رہے ہیں اور  دشمن کو جواب دے رہے ہیں۔ اگر یہ جارحیتیں رک جاتی ہیں  تو سفارت کاری  ایک آپشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے  صرف فوجی اور انٹیلی جنس سائٹس اور عسکری  ہیڈ کوارٹرز پر میزائل داغے ہیں جہاں سے  جارحیت ہورہی ہیں۔ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کرے گا۔

News ID 1933693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha