مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران بیروت میں رہائشی مکانات پر حملے اور درجنوں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ایران لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ صہیونی حکومت نے تاریخ کی بدترین جنایت کا ارتکاب کیا ہے۔ صہیونی حکام معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کو قتل کرنے کے بعد فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔ وہ صرف اس وقت بین الاقوامی قوانین ک ڈھنڈورا پیٹتے ہیں جب ان کے مفاد میں ہو۔ امریکہ صہیونیزم پر انسانیت کو قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔
قالیباف نے کہا کہ صہیونی حکومت ختم ہوجائے گی کیونکہ ظلم کبھی باقی نہیں رہتا ہے۔ دنیا کے عوام حالیہ جنایات پر صہیونی حکام کا مواخذہ کرکے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے نزدیک اسلامی رشتہ کافی نہیں ہے تو عربی قومی رشتے کی خاطر بیدار ہوجائیں۔
آپ کا تبصرہ