مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تل ابیب پر یمنی فوج کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ میزائل حملوں کو صہیونی دفاعی سسٹم روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح یمنی فوج نے تل ابیب پر میزائل حملے کئے جو درست نشانے پر لگے۔ صہیونی فوج کی ناکامی کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صہیونی خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ یمنی میزائل حملوں کے بعد 23 لاکھ صہیونی خوف سے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ منتقلی کے دوران افراتفری کی وجہ سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے اچانک حملہ کرکے اسرائیل کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ یمن کا یہ واحد اور آخری حملہ نہیں ہوگا بلکہ تل ابیب کو مزید ایسے حملوں کا سامنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ